Wednesday 16 January 2019

نماز کے ذریعے سے مساٸل کا حل

نماز کے ذریعے سے مساٸل کا حل: حدیث کی کتاب ابو داٶدشریف  میں ہے کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی کہ کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا حزبہ امر فزع الی الصلوة کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوٸی سخت کام پیش آتاتھا تو آپ فورا نماز کی طرف متوجہ ہو جاتے تھے قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے یایھا الذین آمنوا استعینوا با الصبر والصلوة ان اللہ مع الصا برین یعنی اے ایمان والو تم مدد حاصل کرو صبر اور نماز کے ساتھ بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساےتھ ہے، نماز وہ اہم ترین عمل ہے جس کو بجا لا کر ہم اللہ کی مدد ونصرت سے براہ راست فاٸدہ اٹھا سکتے ہیں اور براہ راست اللہ کی مدد ونصرت حاصل کر سکتے ہیں اور نماز اللہ تعالی کی مددو نصرت حاصل کرنے کا وہ اہم ذریعہ ہے جس کے بارے میں اللہ تعالی نے خود بتایا ہے کہ تم نماز کےذریعے میری مدد ونصرت حاصل کر سکتے ہو، جب اللہ تعالی جل شانہ نے خود ہی یہ بات ارشاد فرمادی  ہے تو ہم پر لازم ہے کہ ہم نماز سےاللہ تعالی کی مدد حاصل ہونےپر یقین رکھیں اور اپنے ہر طرح کےجاٸز مساٸل کے حل کےلیےاورمقاصد کے حصول اور پریشانیوں سے چھٹکارے کے لیے پنج وقتہ نمازوں کی ہمیشہ پابندی کرتے رہیں

No comments:

Post a Comment